ملک کے دیگر شہریوں کی طرح سیالکوٹ میں یوم پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:19

سیالکوٹ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ملک کے دیگر شہریوں کی طرح سیالکوٹ میں یوم پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میںمنعقد ہوئی ، صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، چودھری طارق سبحانی، شکیلہ لقمان، ذوالفقار غوری، ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، ڈی پی او ڈاکٹر محمد عابد خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس توقیر حیدر کاظمی، چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون، اے سی سیالکوٹ شاہد عباس ، اے سی ڈسکہ راؤ سہیل، ڈی او ایمرجینسی سیالکوٹ سید کمال عابد، سی ای او ایجوکیشن محمد فاروق خاں، ڈی ڈی ایجوکیشن مبشر تنویر بٹ ، صائمہ فضل ، ندیم گیلانی اور خواجہ ٹیپو کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے وطن سے محبت اور تجدید عہد کا اظہار کیااور حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ طلبہ وطالبات میں حسن کارکردگی ایوارڈ تقسیم کئے ۔ یوم پاکستان کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اسیران کے ہمراہ پرکشائی کی جبکہ جیل پولیس کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اسیران نے محمد علی، آصف، ارشاد، سلمان نے ملی نغمے، گیت اور مزاحیہ خاکے کئے جبکہ حافظ عبدلجبار اور نصیر سردار نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیاتقریب کے آخر میںملک و قوم کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور اسیران میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

یوم پاکستان کے سلسلہ میں تیسری تقریب چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ میں منعقدہ ہوئی صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری محمد اکرام نے چیئرمین بیت المال نبیل خالد لون، ڈی او چائلڈ پروٹیکشن بیورو احمد چیمہ، ممبر ایم سی ایس بلقیس رانی، مہر خرم ، مبشر حسین بٹ اور شہراد خلجی نے رہائش پذیر بچوں کے ہمراہ یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کی جانب سے ہاتھ سے بنائی گئی تصویروں کی نمائش دیکھی اور بچوں کے فن کو سراہا ۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے بچوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :