ٹریفک پولیس نے مسافر گاڑیوں میںبغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گیس سلنڈر لگانے پر 4 افرادکوگرفتارکر لیا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:19

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ٹریفک پولیس نے مسافر گاڑیوں میںایل پی جی گیس کے سلنڈر غیر قانونی اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے لگاکر لوگوں کی جان کوخطرے میں ڈالنے والے چار ملزمان ( محمد وسیم ، محمد اعجاز ، محمد ذوالفقار ،فیصل ) کو گرفتار کر کے مقدمات زیر دفعہ 285/286 درج کر دیے ۔ علاوہ ازیں اوورلوڈنگ ، خطرناک ڈرائیونگ، بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر105 چالان کیے گئے اور 40250 روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی / ڈی ایس پی ٹریفک رائے اللہ دتہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویگنوں میں ایل پی جی گیس کے سلنڈر کے استعمال اور ڈرائیوروں کی غفلت لاپرواہی کی باعث متعدد جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ آئندہ روزآنہ کی بنیاد پر ضلع کے تمام بس اڈوں پر ویگنوں اور دیگر تمام مسافر وین کی چیکنگ ہو گی۔ویگنوں میں ایل پی جی گیس کے سلنڈر ، اوورلوڈنگ ، بغیر لائسنس ، بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ ہونے پر اڈہ مالکان اور ڈرائیوروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :