خانیوال، محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال میںپروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 20:19

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں بھی یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ضلعی انتظامیہ ‘محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال خانیوال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال تھے جبکہ تقریب میں ایم پی اے چوہدری فضل الرحمان ‘ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ‘چیئرمین ضلع کونسل محمد رضا سرگانہ ‘چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا ‘وائس چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمان ‘اے ڈی سی جی افتخار علی ‘اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی‘سی ای او تعلیم اشفاق گجر سمیت محکمہ تعلیم ودیگر سرکاری محکموں کے افسران ‘میڈیا نمائندگان ‘سکولوں کے طلباء وطالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مظفر خا ن سیال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے جس مقصد کیلئے وطن عزیز پاکستان حاصل کیا گیا تھا وہ مقصد ہم نے حاصل کیا ہے یا نہیں ‘ہمیں باحیثیت شہری اپنے ملک کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چائیے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں آج خود احتسابی کی جتنی ض-رورت ہے وہ پہلے کبھی نہ تھی ۔انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے پاک فوج اور پولیس کے شہید جوانوں کو خراج عقید ت پیش کیا ۔

ایم پی اے چوہدری فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے باوجود تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں عوام کی شرکت پاکستان سے حقیقی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت ملک کی ترقی کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کارلا رہی ہے اب ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم سب مل کر حکومت کی کوششوں میں ان کا ساتھ دیں ۔ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے کہاکہ یوم پاکستان اس عہد کی یاد دلاتا ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے کیا تھا آج کے دن ہمیں بطور ذمہ دار پاکستانی ‘شہری وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کرنا چائیے ۔

چیئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23مارچ کے دن ہمارے آبائو اجداد نے جو عہد کیا تھا اس کی تجدید کرنی ہے اور اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیناہے ۔چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ‘وائس چیئرمین بلدیہ رانا عبدالرحمان سمیت دیگر مقررین نے بھی 23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سکولوں کے طلباء وطالبات نے تقاریر ‘ملی نغمے اور ترانے پیش کیے ۔

متعلقہ عنوان :