چین پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہا ہے، سی پیک سے ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا

رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 23 مارچ 2017 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ سی پیک ترقی کا منصوبہ ہے ،چین پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہا ہے ، وہ جمعرات کو شبیر حسین ،چوہدری حبیب ،جمشید خان، رفیق بھٹی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی پیک سے ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں حکومت پنجاب پاک چائنہ راہداری منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے انتھک کوشش کر رہی ہے۔

سی پیک کا مغربی کوریڈور دونوں ممالک کے درمیان بہترین اور مضبوط ورلڈ کلاس رابطے کو احسن طریقے کیساتھ ممکن بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کا کردار بہت ہم ہے ،ہم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے ، مغربی کوریڈور کیساتھ ساتھ واقع اضلاع میں ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کا قیام ، صوبائی سڑکیں، ہائی ویز، انڈسٹریل اسٹیٹس، ہائوسنگ کالونیز، رین واٹر ہارویسٹنگ پراجیکٹس، ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ اور دیگر منصوبوں کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی،