ملک میںبدامنی،لاقانونیت ،ڈاکو راج، خودکشیوں میں اضافہ قائد کے اصولوں پرعمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے

رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا23 مارچ کی حوالے سے منعقدہ تقریب میںخطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 20:14

ملک میںبدامنی،لاقانونیت ،ڈاکو راج، خودکشیوں میں اضافہ قائد کے اصولوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کے حکمرانوں نے بابائے قوم کے اصولوں پرعمل کرنے کی بجائے صرف ،مال بناؤ ،لوٹ مار کی اپنی پالیسی پرعمل کیا جس کی وجہ سے آج ہم ترقی میں دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں اوردنیا میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ، ملک میں آج بدامنی،لاقانونیت ،ڈاکو راج، خودکشیوں میں اضافہ قائد کے اصولوں پرعمل نہ کرنے کا ہی نتیجہ ہے،وہ جمعرات کو 23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کو امن ،سلامتی ، استحکام اوربھائی چارے کی اس وقت اشد ضرورت ہے اور بابائے قوم کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے پاکستان کوبچانا ہوگا اور قائد کے پاکستان کو اندرونی ، بیرونی خطرات سے بچانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر دنیا کوپیغام دینا ہوگا کہ ملک کی سلامتی اوربقا کیلئے ہم سب ایک ہیں۔