رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ میں ٹیکسٹائلز برآمدات میں1.74 فیصد کمی ہوئی ، سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ کا بیان

جمعرات 23 مارچ 2017 20:14

رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ میں ٹیکسٹائلز برآمدات میں1.74 فیصد کمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور، مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ (جولائی2016 تا فروری2017 )کے دوران ٹیکسٹائلز کی مجموعی برآمدات میں1.74 فیصد کمی ہوئی اور جولائی تافروری ٹیکسٹائل گروپ کی برآمداکا حجم8.214 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم8.359 ارب ڈالر تھا ۔انہوں نے جمعرات کو ایک بیان میںکہا کہ فروری 2017میں ٹیکسٹائلز گروپ کی برآمدات سی995.337 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال فروری میں برآمدات کا حجم1.021 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے۔