سرگودھا ، رہنما ئو ںکی گرفتار ی پر تاجر تنظیموں کاپولیس کیخلاف احتجا ج

جمعرات 23 مارچ 2017 20:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) سرگودھا میں دو تاجر رہنما ئو ں کوگرفتار کر نے پر تاجر تنظیمیں پولیس کے خلا ف سراپا احتجا ج بن گئیں ,ڈی پی او سرگودہا اے ایس پی سٹی سرکل کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاجر تنظیمو ں نے اعلا ن کیا ہے کہ اگر پولیس نے ان کے خلا ف دو دن کے اند ر جھوٹے مقدمات خا ر ج نہ کئے تو تاجر شہر میں شٹر ڈائون ہڑ تا ل پر مجبو ر ہو جا ئیں گے ۔

خو شا ب روڈ پر واقع پولیس کے زیر انتظام چلنے والی بیشتر دکانو ں کے کرایہ داروں کے ساتھ چھ ما ہ قبل ہو نے والا جھگڑ ا ایک بار پھر شد ت اختیا ر کر گیا ۔تھا نہ فیکٹر ی ایر یا پولیس نے چھ ما ہ قبل اپنے مطالبات کے حق میں احتجا ج کر نے اور شہر میں بینر آ ویز ا ں کر نے والے دو تاجروں رہنما ئو ں کو گرفتار کر لیا جس پر تاجر برداری سراپا احتجا ج بن گئی ۔

(جاری ہے)

تاجر تنظیمو ں نے خو شا ب روڈ پر دکا نیں بند کر دیں اور تھا نہ فیکٹر ی ایر یا کے باہر احتجا جی دھر نا دیتے ہو ئے حکومت کے خلا ف شد ید نعر ے با ز ی کی ۔انجمن تاجران سرگودھا کے صدر خواجہ احمد حنیف اور دیگر تاجر تنظیمو ں کے نما ئند و ں کا کہنا تھا کہ چھ ما ہ قبل ہو نے والا تنا ز ع باہمی اتفاق رائے سے حل کر لیا گیا تھا اور پولیس نے مقدمات خا ر ج کر نے کی یقین دھانی کروائی تھی لیکن اب اچانک تاجروں کو اشتعا ل دے کر دوبار گرفتاریو ں کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاجر برادری اسے کسی صورت قبول نہیں کر ے گی ۔

تاجرو ں نے دکا نو ں کے باہر احتجا جی دھر نا دیتے ہو ئے شدید نعر ے با ز ی کرتے ہوئے ڈی پی او سہیل چوہدری اور اے ایس پی سٹی حفیظ الرحمان کے فوری تبادلہ ، گرفتار تاجر رہنما ئو ں کی رہائی اور مقدمات خا ر ج کر نے کا مطالبہ کیا ۔تاجر و ں نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات دو دن کے اند ر منظور نہ کئے گئے تو شٹر ڈائون ہڑ تا ل کر دی جا ئے گی ۔انجمن تاجرا ن کے صدر خواجہ احمد حنیف ،جنر ل سیکرٹری شیخ نعیم کپو ر اورکا رخا نہ با ز ا ر کے صدر ملک عر فا ن حید ر نے کہا کہ تاجر برداری اپنے حقو ق کے لئے اب ہر سطح پر آ واز بلند کر ے گی ہم سے کئے گئے وعد ے فرامو ش کئے گئے ہیں اس موقعہ پر وفاقی پارلیما نی سیکرٹری چوہدری حامد حمید اور میئر کا رپوریشن ملک اسلم نو ید نے تاجرو ں کو یقین دھا نی کروائی کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی زیا دتی نہیں ہو گی ان کے ساتھ جو بھی معاہد ے طے پا ئے تھے ان پر ضرور عمل ہو گا ۔