سرگودھا ،جعلی ادویات کی تیاری و فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کاحکم جاری

جمعرات 23 مارچ 2017 20:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون کرنیکا حکم جاری کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے تمام ڈی سی اوز‘ ڈرگ انسپکٹرز‘ ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور اس میں کسی قسم کا کوئی سیاسی دبائو قبول نہیں کیا جائیگا اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ محکمہ صحت کو فعال کریں اور جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوائیں۔