سرگودھا ، میونسپل کارپوریشن کے ڈرائیوروں کو 2 لیٹر پٹرول فی گاڑی ملنے پر کوڑا کرکٹ اٹھانے میں مشکلات سامنا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے ڈرائیوروں نے بتایا کہ ہمیں گاڑیوں میں روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے 20 لیٹر تیل دیا جاتا ہے مگر اب اس کو کم کرکے 18 لیٹر کردیا گیا ہے 2 لیٹر فی گاڑی تیل کم ہونے سے ہمیں کوڑا کرکٹ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ چند روز تک ہمیں 20 لیٹر دیا جاتا تھا جب دن بھی چھوٹے تھے اب دن بڑے ہوگئے ہیں گاڑیوں میں 2 لیٹر فی گاڑی تیل کم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے کوڑا کرکٹ اٹھانے میں مشکلات کا سامنا ہے میئر سرگودھا اس کا نوٹس لیں اور گاڑیوں میں 20 لیٹر تیل روزانہ کی بنیاد پر جاری کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :