سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مارچ 2017 19:32

سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ2017ء) سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہروں سوات، مینگورہ اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث عوام خوف و حراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ سوات اور ملحقہ علاقے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران زلزلے کے متواتر جھٹکوں کی زد میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :