77برسوں کے بعد بھی قرار داد مقاصد کے تقاضے پورے نہ ہونا افسوسنا ک ہے ‘عبدالعلیم خان

سب سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے والوں نے سب سے زیادہ کرپشن کی ‘یوم پاکستان کے موقع پر گفتگو

جمعرات 23 مارچ 2017 20:06

77برسوں کے بعد بھی قرار داد مقاصد کے تقاضے پورے نہ ہونا افسوسنا ک ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ77برس گزر جانے کے باجود قراداد مقاصد کے تقاضوں کا پورا نہ ہونا لمحہ فکریہ اور افسوسناک امر ہے ملک میں سب سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے والی پارٹی اور خاندان نے سب سے زیادہ کرپشن کی ہے ، ہمیں ملک کو صحیح ٹریک پر لانے کیلئے کرپشن کو خیرباد کہنا ہو گا ۔

عبدالعلیم خان نے یوم پاکستان کے حوالے سے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اصل جنگ فرسودہ نظام اور کرپشن زدہ معاشرے کی تبدیلی کیلئے ہے جس کیلئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششیں کرنا ہو ں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کے نام پر اقتدار میں آنے والوں کا اپنی تجوریاں بھرنا شرمنا ک ہے وقت آ گیا ہے کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پر ملک کو شفاف اور مساوات پر مبنی نظام دیا جائے یہی 23مارچ یعنی یوم پاکستان کا اصل پیغام ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تحریک انصاف کے زیر اہتمام این ای122اورپی پی147کے مختلف علاقوں میں23مارچ کے موقع پر تقاریب منعقد ہوئیں ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے یونین کونسل118میں پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ باجا لائن ،ریلوے کالونی ، گڑھی شاہو اورواشنگ لائن میں یوم پاکستان کے موقع پر کیک کاٹے گئے اور خصوصی دعائیں ہوئیں تحریک انصاف کے چئیرمین ذوالقرنین ذکی ، مقارہنماؤں مبین کمبوہ، ناصر صدیقی، پارٹی کونسلر سید تقی شاہ اور سلیم شبرارتی سمیت پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :