شہریوں نے یوم پاکستان کا احترام کرتے ہوئے سڑکوں پر انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کر کے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے‘اعجاز احمد

ٹریفک افسران و وارڈنز نے یو م پاکستان کے مو قع پر سڑکوں پر شہریوں اور شرکاء کو بہترین ٹریفک سہولیات مہیا کیں اور ٹریفک پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے شہر میں کہیں بھی ٹریفک جام یا دبائو کی اطلاع موصول نہ ہوئی‘چیف ٹریفک آفیسر

جمعرات 23 مارچ 2017 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ شہریوں نے یوم پاکستان کے موقع پر جس طرح ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ تعاون کیا اس کے لئے تہہ دل سے شکریہ اداکر تے ہیں،شہریوں نے یوم پاکستان کا احترام کرتے ہوئے سڑکوں پر انتہائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کر کے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے،ٹریفک وارڈنز کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ شہریوں سے مکمل تعاون کریں اور ٹریفک بہائو کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں خرچ کریں۔

یوم پاکستان کے موقع پر شہر میں جہاں بھی پرچم کشائی اور پروگراموں کا انعقاد تھا وہاںٹریفک بہائو کو ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے ٹریفک وارڈنز و افسران کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ٹریفک افسران و وارڈنز نے یو م پاکستان کے مو قع پر سڑکوں پر شہریوں اور شرکاء کو بہترین ٹریفک سہولیات مہیا کیں اور ٹریفک پولیس کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے شہر میں کہیں بھی ٹریفک جام یا دبائو کی اطلاع موصول نہ ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے مو قع پر 3ایس پیز ، 12ڈی ایس پیز ،34انسپکٹرز ،190پٹرولنگ افسران اور 1500سے زائدٹریفک وارڈنز تعینات کئے تھے ۔تمام ٹریفک افسران و وارڈنز کی چھٹیاں منسوح کی گئیں تھیں ۔شہریوں نے جہاں کہیں بھی پرچم کشائی ،پریڈو آزادی ریلیاں نکالیںوہاں شہریوں کو متبادل راستے دے کر ٹریفک روانی کو برقرار رکھا گیا ۔

سٹی ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر انتہائی مربوط ٹریفک پلان ترتیب دیا تھا جس میں خصوصی طور پر 3ٹریفک رسپانس یونٹس کو تیا رکیا گیا جن میں 70وارڈنز کو کہیں بھی ٹریفک دبائو کی اطلاع ملنے پر بھیجنے کی تربیت دی گئی اور سٹینڈ بائی رکھا گیا ۔چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز احمد اور تمام ایس پیز سڑکوں پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے رہے اور گاڑیوں کی پارکنگ کر واتے رہے۔