حکمرانوں کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے ملک میں بدامنی عام ہے ‘مولانا محمد امجد خان

آئین میں اسلامی شقیں اور دینی تشخص عالمی استعمار کے نشانے پر ہے جس کیلئے ہمیں متحدہو کر ان سے مقابلہ کرنا ہوگا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)جمعیت علماء اسلام (ف ) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان نے کہاکہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لیئے ایک بار پھر 1940ء ؁کے جذبے کی ضرورت ہے ، آج 70برس کے بعد سوال اٹھا یا جا رہا ہے کہ پاکستان کس مقصد کیے لیئے بنا پڑاپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا ، ہمارا ایمان ہے اگر اس وقت کلمے کا نعرہ نہ لگایا جا تا تو پا کستان کبھی نہ بنتا۔

یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ با با ئے قوم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ ہمارے پا س بہترین دستور ومنشور قر آن مجید کی صورت میںموجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے 70برس کے بعد بھی وطن عزیز جس مقصد کے لیئے حاصل کیا گیا تھا اس سے محروم ہے ۔

حکمرانوںکے غلط پالیسیوںکی وجہ سے ملک میں بدامنی عام ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئین میں اسلامی شقیں اور دینی تشخص عالمی استعمار کے نشانے پر ہے جس کیلئے ہمیں متحدہو کر ان سے مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ علماء کو سیاست میں حصہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر واضح کرتا ہوں کہ اس ملک میں علماء کی سیاسی جدوجہد سے ہماری ماں ، بیٹی اور بہن کو تحفظ حاصل ہو ۔

انہوںنے کہاکہ اسلامی اقدار اور دینی تشخص قائم ہوا آج اگر علماء اسمبلیوں میں نہ ہوتے تو یہ ملک سیکولر سٹیٹ ہوتا۔ پا کستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے سازشیں عروج پر ہیں ان حا لا ت میں قوم میں اتحاد کی ضرورت ہے اور امن کے لیئے حکومت کوبہتری کے ساتھ اگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام کے لیئے تمام جماعتوں کو اپنانا کردار ادا کر نا ہو گا۔