وزیراعلیٰ پنجاب کی برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملے کی شدید مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں ،پاکستانی عوام مشکل کی گھڑی میں برطانوی عوام کیساتھ ہیں، دہشت گرد پوری انسانیت اور اقوام عالم کے مشترکہ دشمن ہیں،اس ناسور کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہے،شہبازشریف

جمعرات 23 مارچ 2017 20:00

وزیراعلیٰ پنجاب کی برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملے کی شدید مذمت ،قیمتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کی پارلیمنٹ کے باہر حملے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے، وزیراعلی پنجاب نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہی-وزیراعلی نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میںوزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے۔ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میںبرطانوی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اورزخمی افراد کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گرد پوری انسانیت کے کھلے دشمن ہیںاور معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گرد انسان نہیں، سفاک درندے ہیں اور وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں اور وہ کڑی سے کڑی سزا کے حقدار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میںبرطانیہ کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکاہے اور دہشت گرد اقوام عالم کے مشترکہ دشمن ہیں اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے مل کر مربوط انداز میں کام کرنا ہے۔