مارچ کا دن ہمیں علامہ اقبال کے ویژن، قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخی جدوجہد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے، حکومت قائد کے ویژن کے مطابق وطن عزیز کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہے، اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں گزشتہ چند سالوں کے دوران اضافہ کیا

وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا ’’بی آئی ایس پی ٹارگٹنگ میکنزم ‘‘کے بارے میں اجلاس سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 20:00

مارچ کا دن ہمیں علامہ اقبال کے ویژن، قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخی ..
لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ 23مارچ کا دن ہمیں علامہ اقبال ؒکے ویژن، قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی تاریخی جدوجہد اور پختہ عزم کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، حکومت قائد کے ویژن کے مطابق وطن عزیز کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہے اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں گزشتہ چند سالوں کے دوران اضافہ کیا اور اپنے منشور کے مطابق سماجی تحفظ کے حوالے سے متعدد اقدامات کئے ۔

وہ جمعرات کے روز مقامی ہو ٹل میں ’’بی آئی ایس پی ٹارگٹنگ میکنزم ‘‘کے بارے میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ اس موقع پر ڈیو کے یونیورسٹی یو ایس اے کی ڈاکئرکیٹی و یبورنے نے اپنا ریسرچ پیپر ’’ ریفارمنگ انسٹیٹیوشن ان پاکستان ‘‘ پیش کیا جس میں کہا گیا کہ حالیہ سالوں میں حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز مختص کرنے‘ سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے کئی اصلاحات متعارف کروائیں، ڈاکٹر کیٹی کی طرف سے پیپر میں بی آئی ایس پی کی ٹارگٹنگ پرفارمنس کے بارے میں سٹڈی کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن رضا علی گیلانی‘ وزیر تعلیم رانا مشہود احمد‘ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران سمیت وویمن ڈویلپمنٹ، ہائیر ایجوکیشن‘ ہاؤسنگ‘ زراعت ‘ سکول ایجوکیشن‘ صحت کے شعبوںکے سیکرٹریز اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پربی آئی ایس پی کے پرانے نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری کی بجائے نئی این ایس ای آر کے استعمال اور اس کی افادیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلہ میں نئے این ایس ای آر سے سکول انرولمنٹ ‘ وویمن امپاورمنٹ‘ دیہی غربت کا خاتمہ پروگرام‘ ہائر ایجوکیشن‘ زراعت اور صحت کے شعبوں میں استفادہ کرنے اور صوبہ میں سوشل سیکٹر اور بی آئی ایس پی کے درمیان دو طرفہ کمیونیکیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ 2010-11کے سروے کی بنیاد پر بی آئی ایس پی ٹارگٹنگ اور سلیکشن کی مد میں دنیامیں پانچویں نمبر ہے جبکہ بی آئی ایس پی کی ا نتظامیہ نئے این ایس ای آر کے تحت جاری سروے میں پہلی پوزیشن میں آنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار غربت سکور کارڈ کو تبدیل کیا گیا ہے اور اس میں خطرناک بیماریوں‘ سکل ٹریننگ‘ روز گار کے سٹیٹس سمیت نئے انڈیکیٹرز کو شامل کیا گیا ہے جس سے پی ایم ٹی میں بہتری آئے گی۔

ڈی جی بی آئی ایس پی پنجاب سارہ سعیدنے نئے این ایس ای آر کی موجودہ صورتحال پر شرکاء کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سروے پائلٹ اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے جبکہ پنجاب میں بہاولپور ‘ چکوال‘ فیصل آباد اور لیہ میں پائلٹ فیز میں سروے کیا جا رہا ہے جس کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چکوال میں 69579‘ فیصل آباد میں 97247‘ لیہ میں 16776‘ گھرانوں کی گھر گھر سروے کے دوران رجسٹریشن ہو چکی ہے جبکہ بہاولپور میں ڈیسک رجسٹریشن تکمیل کے قریب ہے۔ lh/tam/msc1915