وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کرکٹ پر جوا لگانے والی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مارچ 2017 18:51

وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کرکٹ پر جوا لگانے والی ویب سائٹ کو بلاک کرنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ2017ء) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کرکٹ پر جوا لگانے والی ویب سائٹ کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کرکٹ میں کرپشن کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرکٹ پر جوا لگانے والی ویب سائٹ کو فوری بلاک کیا جائے۔ جبکہ اس قسم کی دیگر ویب سائٹس پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔