Live Updates

تپ دق کے دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس مرض سے بچائو اور علاج کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے، محمد شہباز شریف

جمعرات 23 مارچ 2017 19:51

تپ دق کے دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس مرض سے بچائو اور علاج کے حوالے ..
لاہور۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے تپ دق (ٹی بی ) سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ تپ دق کے دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس مرض سے بچائو اور علاج معالجے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہی-انہوں نے کہاکہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے اورٹی بی کے علاج کے لئے ادویات، اچھی غذا اورصحت مند ماحول کا ہونا بہت ضروری ہی-انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹی بی کا خاتمہ اوراس کے علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کے مریضوں کو علاج ، تشخیص اورادویات کی مفت سہولت میسرہی-انہوں نے کہاکہ ٹی بی جیسی متعدی بیماری سے بچائو کیلئے ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہی- صحت عامہ کے شعبہ کے متعلقہ ماہرین کو ٹی بی کی روک تھام کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :