یوم پاکستان کے حوالے سے لورالائی میں ایف سی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 19:51

لورالائی۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے لورالائی میں ایف سی کے زیر اہتمام سی ایم ایچ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا، سیکٹر انچارج کمانڈر برگیڈیئر ندیم سہیل، کرنل شاہد ایل ایس کمانڈنٹ حسنین حیدر نے ایک روزہ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ ،ڈاکٹر منیر اقبال، ڈاکٹرنجم الدین، ڈاکٹرسلیم موسیٰ خیل آرمی کے میجر رفاقت، میجر عاصم اور دیگر موجود تھے۔

فری میڈیکل کیمپ میں بارہ سو مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئی۔ کیمپ میں دور دراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں مریضوں نے شرکت کی۔ آرمی کی جانب سے مریضوں کو کھانا بھی کھلایا گیا۔ اسی طرح تحریک نو جوانان کی جانب سے بھی شہر میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا ۔شر کاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جن پر ملکی یکجہتی پا کستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔

ریلی میں تحریک نوجو انان پاکستان لورالائی کے صدر سردار اشرف اتمان خیل ،حاجی عبدالباقی انڈر لو رالائی اتحاد پینل کے ملک رحیم اتمان خیل عبیداللہ اتمان خیل انجمن تاجران کے رہنماؤں صابر کدیزئی حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ملک عبدالوکیل کے جی پی کے عبداستار کاکڑ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے ملک کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے۔ ہمیں اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی امن اتحاد اور بھائی چارگی کی فضاء قائم کرنے کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کرنا چاہیے اور پاکستان کو ایک صحیح اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے نئے عزم کے ساتھ جدو جہد کرنی چاہئے۔