پاکستان ہمیں بیش بہا قربانیوں کے بعد ملا ہے، پاک سرزمین کی حفاظت اور ترقی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا ،مقررین کایوم پاکستان تقریب سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 19:38

سبی۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان ہمیں بیش بہا قربانیوں کے بعد ملا ہے اور اس پاک سرزمین کی حفاظت اور ترقی و کامرانی کے لیے ہمیں مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہو گا تاکہ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

مادر وطن کی حفاظت اور اس کی ترقی کیلئے ہمیں شب و روز محنت کرنا ہوگی اور ملک کی آزادی کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ،اب اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،جو قومیں غلام ہوتی ہیں ان سے آزادی کی قدر پوچھی جائے ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی محمد بلال بڑیچ نے گورنمنٹ مڈل سکول نیو ہانبھی سبی میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی جان محمد خجک ، ہیڈ ماسٹر حاجی مدثر محی الدین، عبدالطیف نقشبندی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع پرپرنسپل ماڈل ہائی سکول سبی محمدحسن سیلاچی، ہیڈ ماسٹر مڈل سکول چاچڑ نصیر احمد ، نصیب اللہ خجک، محمد زاہد چانڈیو، شیر علی بیگ، محمد ابراہیم محمود زئی، نذر محمد پنی، سید ابراھیم شاہ ، میر امید علی گشکوری، حبیب اللہ باگڑانی ، محمد بخش سجاد سیلاچی، راشد علی،حاجی عمران بگٹی ،عبدالوہاب،اور دیگر موجود تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کی گئی اس موقع پربینڈ کے دستے نے مہمان خصوصی کو سلام دی اور تقریب کے آغاز کے بعد طلبا ء کے درمیان تقاریری مقابلے ،ملی نغموں کے مقابلے ہو ئے جس کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی جان محمد خجک نے اپنی جانب سے بینڈ ٹیم کے لئے دو ہزار اور پروگرام میں حصہ لینے والے دیگر چھ طلباء کے لئے دو دو سو روپے نقد دینے کا اعلان کیا اس موقع پر رڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی محمد بلال بڑیچ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی جان محمد خجک ، ہیڈ ماسٹر حاجی مدثر محی الدین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیں بیش بہا قربانیوں کے بعد ملا ہے اور اس پاک سرزمین کی حفاظت اور ترقی و کامرانی کے لیے ہمیں مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہو گا تاکہ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں ملک سے محبت کے جذبہ کو بڑھانا ہوگا اور ملک کے قومی ہیروز پاک افواج کے شہداء کے بارئے میں معلومات فراہم کرنا ہو گی تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اپنی ماضی کو یاد رکھ سکیں اور اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں انہوںنے کہا نئی نسل کی صلاحیات کو اجاگر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :