پاک ا فواج اور ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث آج ملک امن کا گہوارہ بن چکا ہے، ہم اپنی آنے والی نئی نسلوں کے مستقبل کو ہر صورت محفوظ بنائیں گے ، ملک قائم الدین دہپال کاریلی سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 19:38

سبی۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ملک بھرکی طرح بلوچستان کے علاقے سبی میں یوم پاکستان کے موقع پرشہر کے مختلف مقامات پر تقریبات کا سلسلہ جاری۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے آرمی پبلک کالج ،ایف سی اور سول سوسائٹی کی جانب سے مختلف تقریبات منعقد ،ضلعی چیئرمین سبی ملک قائم الدین دہپال کی قیادت میں تجدید عہد ریلی نکالی گئی جس میںہزاروںافرادنے شرکت،ریلی شہر کے شرکا ء نے ہاتھوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے مختلف شاہراوں کا گشت کرتے ہوئے چینک چوک پر پہنچاجہاں ریلی کے شرکا ء سے ڈسٹرکٹ چیئرمین سبی ملک قائم الدین دہپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں آپس میں بھائی چارئے کا پیغام دیتا ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ملک کی تعمیر وترقی میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں اور یہ تب ممکن ہو گا جب ہم نفرتوں کو مٹا کر ایک قوم بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان کو آج بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی بدامنی ،دہشت گردی ،بے روزگار اور مہنگائی نے عوام کو مایوسیوں کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اورعوام کو مایوسیوں کے دلدل سے نکالنے کے لیے پاک افواج ،ایف سی کاکردار و عزم قابل ستائش ہے تقریب سے پیپلز پارٹی کے صدارتی امید وار حاجی غلام رسول سیلاچی،لیویز رسالدار میر شہباز خان باروزئی ، قادربخش لونی ، عبیدا للہ خجک ، مرتصیٰ خجک ،فدا حسین سموں اور دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارئے آباواجداد کی بے شمار قربانیوں کے نتیجہ میں ملا ہے اب اس ملک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے موثر حکمت عملی کے باعث آج ملک امن کا گہوارہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نئی نسلوں کے مستقبل کو ہر صورت محفوظ بنائیں گے جس کے لیے ہمیں ایک قوم بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :