بلوچستان بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات اورکھیلوں کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 19:38

کوئٹہ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک آرمی فرنٹیئرکوربلوچستان اورصوبائی حکومت نے صوبے بھرمیںتقریبات کا انعقاد کیا جس میں بلوچستان کے غیورعوام نے خوف کی زنجیروں کوتوڑ تے ہوئے بھرپوراندازمیں نہ صرف حصہ لیابلکہ دہشتگردوں کو ایک واضح پیغام دیا کہ بلوچ عوام اب نام نہاد لیڈروں کے ورغلانے میں نہیں آئے گی۔

23مارچ کی تقریبات میں عوام نے بلاتفریق رنگ ونسل شرکت کی اور ہر ضلعے میں فضائیں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھیں۔رنگ ونور کا ایک سیلاب جیسا اُمڈآیاہوں۔ صوبائی حکومت ،پاک آرمی اور فرنٹیئرکور کے عزم وہمت اورجذبے کی بدولت بلوچستان میں نیاپاکستان نظرآیا۔جہاں پہلے دہشت گردی اورانتہاپسندی کی وجہ سے ذہنوں اوردلوں میں نفرت کا زہرتھا اب لبوں سے نکلنے والی جیوے جیوے پاکستان کی صدائوں نے فضا کومُعطرکردیا۔

(جاری ہے)

وطن سے محبت نے ایک بارپھرزندہ لاشوں میں روح پھونک دی،23مارچ کی مناسبت سے ملک کے دوسرے شہروںکی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی یوم پاکستان کی صبح کا آغاز فرنٹیئرکور بلوچستان کی تمام ہیڈکوارٹر زغازہ بند سکائوٹس ،چمن سکائوٹس، بمبوررائفلز،تفتان رائفلز، ژوب ملیشیاء،لورالائی سکائوٹس،قلعہ سیف اللہ سکائوٹس،سبی سکائوٹس،میوندرائفلز،دالبندین رائفلز، آواران ملیشیاء، پنجگور رائفلز، مکران سکائوٹس،نوشکی ملیشیاء،سوئی رائفلز،قلات سکائوٹس اورتمام ونگ ہیڈکوارٹرزمیں نماز فجرکے بعد پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیااور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا ئیںکی گئی جس میںایف سی کے اعلیٰ آفیسرز،سول انتظامیہ، خواتین،جوانوں ، اسکولوں کے طلباء وطالبات اورمختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یوم پاکستان کی مناسبت ایف سی کی زیراہتمام قائداعظم ریذیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقدکی گئی۔تقریب میں ایف سی ،پولیس کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ا سکولوں اور کا لجز کے سینکڑوں طلباء وطالبات اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب میں ٹیبلو،تقاریراوردیگرپروگراموں کے ذریعے یوم پاکستان کی اہمیت کواُجاگرکیا گیا۔ مکران ڈویژن میںعوام نے دہشتگردی کی عفریت کو شکست دیتے ہوئے یوم پاکستان کی تقریبات میں بھرپورشرکت کی ۔

بلخصوص وہ علاقے جن میں پاکستان کا پرچم بُلندکرنا ناممکن ہوگیا تھا وہاں پرعوام نے سیکیورٹی فورسزپراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے یوم پاکستان کی تقریب میں جوش وخروش سے شرکت کی ۔ پنجگورمیں عوام نے خُوف کے بت پاش پاش کرتے ہوئے یہ عہد عایاں کردیا کہ بلوچستان کا مستقبل صرف اورصرف پاکستان سے جڑا ہے۔اسی طرح پاک افغان سرحدی علاقے برامچہ اورقمردین کاریزجبکہ پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل اورنوکنڈی میںقبائلی عوام نے یوم پاکستان کے موقع پرسبزہلالی پرچم ہاتھوں میں تھمائے امن ریلیوں کا حصہ بنے۔

قومی پرچم لے کر گھروں سے سڑکوں پرآنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین،بوڑھے اوربچے بھی شامل تھے جس نے جذبہ حب الوطنی کی نئی مثالوں کوجنم دیا۔فرنٹیئرکورقلات سکائوٹس کے زیراہتمام خضدارمیں عوام کی تفریح کیلئے رائفل شوٹنگ،کھیلوں،تقریروںاورملی نغموںکے مقابلے منعقد کیے گئے ۔جس میں علاقے کے عوام نے بھرپورشرکت کی۔فرنٹیئرکورژوب ملیشیا ء اورقلعہ سیف اللہ سکائوٹس کے زیراہتمام عوام کیلئے نشانہ بازی،گھڑسواری،کُشتی اور اسکولوںکے بچوں کے درمیان ٹیبلوں اورتقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلوں میں سول انتظامیہ،فرنٹیئرکورکے اہلکاروں، ژوب کے قبائلی عمائدین اورعوام نے بھرپورشرکت کی۔عوام نے فرنٹیئرکوربلوچستان کی جانب سے نشانہ بازی اورمختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقادکوسراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے عوام میں باہمی تعلقات فروغ پاتے ہیں اورایک دوسرے کے احساسات وجذبات سے واقفیت ہوتی ہے۔فرنٹیئرکورسبی سکائوٹس کے زیراہتمام 23مارچ کی مناسبت سے سبی میں کرکٹ،فٹ بال،کبڈی، بیڈمنٹن، سائیکل ریس،مراتھن ریس،گدھاگاڑی ریس کے ٹورنامنٹوںکاانعقاد کیا گیاجبکہ جرگہ آڈیٹوریم ہال میںمنعقد تقریب میں کالج ، اسکولوں کے طلباء اورطالبات نے قومی نغمے،ٹیبلواورسانحہ پشاورکے حوالے سے خاکے پیش کیے جس میں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اورتقریبات کے انعقادکو سراہتے ہوئے امیدظاہرکی کہ فرنٹیئرکوربلوچستان مستقبل میں بھی عوامی خواہشات کومدنظررکھتے ہوئے اسی طرح کی صحت مندانہ اورنصابی سرگرمیوں کاانعقادکرتی رہیگی۔

فرنٹیئرکوردالبندین رائفلزکے زیراہتمام یوم پاکستان 23مارچ کی مناسبت سے پُروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعدادمیں عوام نے شرکت کرتے ہوئے وطن سے محبت اوریکجہتی کااظہارکیا۔اسی طرح خاران،نوشکی اورتفتان میں بھی عوام نے فرنٹیئرکورکی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے ملک اورقوم پرجان نچاورکرنے کا عہد کیا۔فرنٹیئرکوربلوچستان چمن سکائوٹس کے زیراہتمام 23مارچ یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا۔

چمن کے مختلف سرکاری اورپرائیوٹ اسکولوں کے طلباء کیلئے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ۔بچوں میں یوم پاکستان کی آگاہی کے حوالے سے خطاطی ،تصویری اورتقریری مقابلوں کا انعقادکیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے اسکولوں کے بچوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اورعوام کی تفریح کیلئے کُشی اورنشانہ بازی کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ علاوہ ازیںآزادی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے وطن سے محبت اور خلوص کا اظہار کیا۔

یوم پاکستان کے سلسلے میں بمبوررائفلز اورسوئی رائفلز کے زیراہتمام قبائلی عمائدین اورعوام نے ڈیرہ بگٹی اورگردونواح میںآزادی مارچ ریلیاں نکالیں جس میں ہزاروں کی تعدادمیںبچوں،بوڑھوں اورنوجوانوں نے ہاتھوں میں سبزہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد،ایف سی پائندہ باد کے نعروں کے ساتھ شرکت کیں۔اس کے علاوہ سوئی کیڈٹ کالج او ر ایف سی پبلک اسکولوں میں طلباء وطالبات کیلئے ٹیبلوں،خطاطی اورتقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجس میں بہترین کارکردگی پرہونہارطلباء وطالبات کوانعامات سے نوازاگیا ۔

23مارچ کی مناسبت سے فرنٹیئرکور نوشکی ملیشیاء اورآواران ملیشیاء کے زیراہتمام رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات میں قبائلی عمائدین ،عوامی نمائندوں ،کھلاڑیوں اورطلباء نے بھرپورشرکت کی جس میںایف سی جوانوں کی بلوچی چھاپ،پشتواتنڑ، بھنگڑا اورجھومرنے تقریبات میں شامل عوام میں خوب پذیرائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ مختلف کھیلوں اورثقافتی پروگراموں کوعوام نے بے حدپسندکیا۔

23مارچ کی مناسبت سے آئی جی ایف سی میجرجنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پرعوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے قلات سکائوٹس، غازہ بند سکائوٹس ،آواران ملیشیاء،میوندرائفل اورژوب ملیشیاء کے زیراہتمام دوردرازعلاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا گیاجس میں ہزاروں کی تعدادمیں عورتوں،بچوں اورمردوں کا معائنہ کیا گیا اورلاکھوں روپے کی مفت ادویات اورراشن تقسیم کی گئیں۔

یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف پروگراموں کے انعقاد کا مقصد دہشتگردوں کے خلاف مقامی آبادیوںکے اعصاب مضبوط کرنا،امن سے محبت کرنے والوں کا اعتماد حاصل کرنا،لوگوں کودہشتگردی کی طرف دھکیلنے والوں کو بے نقاب کرنااورصوبے کی سطح پررواداری ،ذہنی ہم آہنگی ،بھائی چارے اورحب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان طبقے کو صحت مندسرگرمیوں کی جانب راغب کرکے صوبے کو ایک روشن اورتابناک مستقبل کی نویددینا ہے۔ عوام اورنوجوانوں کی23مارچ کی تقریبات میں بھرپورشرکت اس بات کی غمازی کرتاہے کہ وہ نادیدہ قوتوں اوربیرونی ایجنڈے پرعمل پیرانام نہاد نوابوں اورسرداروں کے اہل کار بنے گے اور نہ ہی ملک کی خودمختاری اورسا لمیت پر آنچ آنے دینگے۔