ڈیرہ مراد جمالی: یوم پاکستان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفیس سے ریلی نکالی گئی

جمعرات 23 مارچ 2017 19:31

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) ڈیرہ مراد جمالی میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفیس سے ریلی نکالی گئی جس میں کرنل ایف سی محمد اشرف ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی سمیت بلدیاتی نمائندوں شہریوں نے شرکت کی دوسری ریلی نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام چیئرمین سردار عبدالستار شر اور عمرانی یوتھ فیڈریشن کی جانب سے ریلی قربا ن عمرانی کی قیادت میں بھی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر کرنل ایف سی محمد اشرف ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی عبدالرسول سولنگی عبدالحکیم انقلابی نے کہا کہ پاکستان کا وجود الله پاک کا کرم اور قائد اعظم کا احسان ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دے کر ملک حاصل کیا ہے جن قربانیوں کی بد دولت آج پوری دنیا میں پاکستان اپنا نمایا مقام رکھتاہے 23مارچ کو شایان شان طریقے سے منانے کا مقصد ہے کہ نوجوان نسل اور عالمی قوتوں کو پیغام دینا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک مخصوص نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا اور وہ نظریہ تھا نظریہ پاکستان تھا اور کہاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے جس کی جانب سے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے جبکہ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیر اہتمام چیئرمین سردار عبدالستار شر اور عمرانی یوتھ فیڈریشن کے قربا ن عمرانی کی قیادت میں بھی علیحدہ علیحدہ ریلیاں نکالی گئیں پریس کلب کے سامنے خطاب بھی کیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :