چمن:یوم پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 19:31

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) ملک بھر کے طرح قبائلی شہر چمن میں بھی یوم پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ہاوس چمن میں ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر ، ڈی پی او ساجد مہمند اور ایف سی چمن سکائوٹ کمانڈنٹ کرنل عثمان نے پرچم کشائی کی گئی لیویز ، ایف سی اور پولیس کے جوانوں نے تازہ دم دستے نے سلامی پیش کی اس تقریب میں قبائلی رہنماوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے حصہ لیا اس کے بعد گونمنٹ ڈگری کالج کے سپورٹس کمپلیکس ایک تقریب ہوئی جس میں بڑی تعداد میں مختلف اسکولوں سے بچوں نے حصہ لیا بچوں نے سٹیج پر ٹیبلوں ، قومی ترانے اور تقاریر پیش جس پر ناظرین بچوں کو خوب داد دی تقریب کے آخر میں مہمانوں نے تقریر بھی کی دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ق ، پاکستان ورکر پارٹی اور امور نوجوانان نے علیحدہ علیحدہ 23مارچ کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں قبائلیوں نے شرکت کی ریلیوں نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا ریلیوںمیںشریک افراد نے نعرہ بازی بھی کی جس میں پاکستان زندہ باد ، پاکستان قیامت تک قائم رہے گا پاک فوج زندہ باد اور فٹبال ایسوسی ایشن کے جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول کے گراونڈ میں ایک شاندار میچ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں تماشائیوں نے حصہ لیا میچ چمن فی ایف اے اور لورلائی کلب کے درمیان ہوا میچ چمن کلب نے شاندار مقابلے کے بعد جیت لیاچمن ایف سی ہیڈ کوارٹر میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :