اوستہ محمد: 2018کے الیکشن میں تمام بلیدی برادری جمالی خاندان کی حمایت کریں گے،میر محمد مٹھل خان بلیدی

جمالی خاند ان ایک شریف خاندان ہے انہوں نے ہمیشہ ملک اور علا قے کی بغیر رنگ و نسل کے خدمت کی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء کا بیان

جمعرات 23 مارچ 2017 19:31

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) جعفرآباد کے سینئر نائب صدر میر محمد مٹھل خان بلیدی نے ایک میٹنگ میں بلیدی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمالی خاند ان ایک شریف خاندان ہے انہوں نے ہمیشہ ملک اور علا قے کی بغیر رنگ و نسل کے خدمت کی انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن 2018کے الیکشن میں آپ تمام بلیدی برادری جمالی خاندان کی حمایت کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی جمالی خاندان کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ میر عامر خان جمالی کی خدمات قابل تعریف ہیں انہوں نے شہر میں ترقیا تی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور ان کی خدما ت قابل تعریف ہیں ۔