پاناما کیس کا فیصلہ قریب آنے پر حکمرانوں پر گھبراہٹ طاری ہے،صاحبزادہ حامد رضا

کرپٹ حکمران ملک سے بھاگنے کی تیاریاں کررہے ہیں لیکن اب شریف خاندان کو جدہ میں بھی پناہ نہیں ملے گی،چیئرمین سنی اتحاد کونسل

جمعرات 23 مارچ 2017 19:31

پاناما کیس کا فیصلہ قریب آنے پر حکمرانوں پر گھبراہٹ طاری ہے،صاحبزادہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ قریب آنے پر حکمرانوں پر گھبراہٹ طاری ہے ۔ کرپٹ حکمران ملک سے بھاگنے کی تیاریاں کررہے ہیں لیکن اب شریف خاندان کو جدہ میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ نااہل حکمرانوں نے قائد اعظم کے پاکستان کو حکام کیلئے عشرت کدہ اور عوام کیلئے ظلم کدہ بنادیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں آپریشن کلین اپ کیا جائے۔ استحکام وطن کیلئے ڈیل او ر ڈھیل کی سیاست ختم ہو نی چاہیئے۔عوامی مسائل سے حکمرانوں اور سیاسی رہنمائوں کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر جامعہ رضویہ میں استحکام پاکستان سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے صاحبزادہ حسین رضا ، ملک بخش الٰہی، مفتی محمد رمضان جامی، میاں فہیم اختر نے بھی خطاب کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم کے دلوں میں حکمرانوں کا اعتبار اور اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ پاکستان کو علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اہل او ر دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ نظام مصطفی نافذ نہ کرکے قیام پاکستان کے مقاصد سے رو گردانی کی جارہی ہے۔ قیام پاکستان کے مخالفین کا وزیر اعظم کا اتحادی ہونا شرمناک ہے۔ ن لیگ قائد اعظم کے راستے سے ہٹ چکی ہے۔ شریف خاندان نے قائد اعظم کی مسلم لیگ کو مفاد پرستوں کا گڑھ بنا دیا ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ صوفیاء کے ماننے والے پاکستا ن کو عظیم تر بنانے کیلئے جدوجہد تیز کریں گے۔ پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کیلئے میدان میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :