ْخوشحال پاکستان کا خواب نوجوانوں کو منظم کر کے ہی شرمندہ ء ِ تعبیر ہو سکتا ہے۔عتیق الرحمن

نوجوانوں کی بڑی تعداد تعلیمی اداروں میں موجود ہے جن کی سرپرستی کیلئے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔شہکار عزیز دینی مدارس کے طلبہ سراج الحق کے شانہ بشانہ تکمیل پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔حافظ شمشیر

جمعرات 23 مارچ 2017 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) 16 اپریل کو ہونے والے گرینڈ یوتھ کنونشن کے حوالہ سے اسلامی جمعیت طلبہ ، جمعیت طلبہ عربیہ ، جے آئی یوتھ کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران کا اجلاس زیر صدارت سابق ناظم اعلیٰ IJT و(سابق) صدر جے آئی یوتھ اور جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن المرکز اسلامی میںمنعقدہوا۔اجلاس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شاہکار عزیز ، سینئر نائب صدر جے آئی یوتھ خیبر پخونخوا حافظ حمید اللہ ، منتظم صوبہ جمعیت طلبہ عربیہ حافظ شمشیر علی، محمد صدیق الرحمن پراچہ صدر جے آئی یوتھ ضلع پشاور، حسن بشیر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گرینڈیوتھ کنونشن کے لیے مختلف منصوبہ بندی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے کہاکہخوشحال پاکستان کا خواب نوجوانوں کو منظم کر کے ہی شرمندہ ء ِ تعبیر ہو سکتا ہے۔ 16اپریل کو ہونے والے گرینڈ یوتھ کنونشن نوجوانوں کا اجتماع ہے اور پاکستان میں نیا تاریخ رقم کریگی کنونشن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹیر سراج الحق نوجوانوں کے لیے نیا ایجنڈا پیش کریں گے اور امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نوجوانوں کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ، ترقی وخوشحالی کے لیے نوجوانوں کا کرداراہم ہوتا ہے جوکہ قابل تعریف اور لائق تحسین ہے حکمران پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روزگار کرکے ان کی صلاحیتوں کو زنگ آلود کررہے ہیں جوکہ ہمارے حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا حقیقی مستقبل ہے ان کی صحیح معنوں میں رہنمائی اور تربیت جماعت اسلامی جے آئی یوتھ کے ذریعے کررہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے کوشاں ہے ہماری ساری جدوجہد کا مقصد عام آمدی کے حقوق کا تحفظ ہے جب تک عام آدمی کو اس کے حقوق نہیں ملیں گے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی ، بدامنی اور بے روزگاری کا خاتمہ نہیں ہوسکتا ۔ اجلاس سے اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے ناظم شاہکار عزیز نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد تعلیمی اداروں میں موجود ہے جن کی سرپرستی کیلئے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔

ملک کی تقدیر نوجوان ہی بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نوجوانوں کو مواقع دے۔ جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا کے منتظم حافظ شمشیر شاہد نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ سراج الحق کے شانہ بشانہ تکمیل پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔اسلامی نظام کی جدوجہد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکن اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔حکومت مدارس کے طلباء کو ہراساں کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرے۔

متعلقہ عنوان :