پاکستان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،انتخاب خان چمکنی

ْمملکت خدادادہمیں بڑی قربانیوں کے بعدملاہے ،افواج پاکستان کے ساتھ مل کر اسکی حفاظت کرینگے حراء ہائی سکول انقلاب روڈچمکنی میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب سے مشیرخاص امیرجے آئی اور دیگرکاخطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) مشیرخاص امیرجماعت اسلامی انتخاب خان چمکنی نے کہاہے کہ یوم پاکستان پورے قومی جذبے کے ساتھ منایاجائے پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اس کی ایک ایک اینٹ کی حفاظت کرنا ہماراقومی فریضہ ہے وہ یہاں حراء ہائی سکول انقلاب روڈ چمکنی میں قرارداد پاکستان واک کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر عقیل رزاق ،حراء مقامی سکول کے ڈائریکٹرجنرل نجات اللہ خان اور پرنسپل محمدصابربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

حراء ہائی سکول انقلاب روڈ چمکنی کے زیراہتمام یوم پاکستان قومی جذبے کے ساتھ منانے کی غرض سے قرار داد پاکستان مشعل بردارواک کاانعقادبھی کیاگیاجس میں انتخاب خان چمکنی کے علاقہ منتخب سیاسی وسماجی رہنمائوں نے شرکت کی مشعل بردارواک پورے چمکنی گائوں سے ہوتی ہوئی چمکنی چوک میں اختتام پذیر ہوئی مہمان خصوصی انتخاب خان چمکنی ،ڈائریکٹرجنرل نجات اللہ،عقیل رزاق اورپرنسپل محمدصابر نے یوم پاکستان کے موقع پر قرار داد پاکستان مشعل بردارواک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی حفاظت کرناہم سب کا قومی فریضہ ہے افواج پاکستان کے ساتھ ملکرپاکستان کی حفاظت کرناہم سب کی ذمہ داری ہے ہمارے پیارے ملک پاکستان سے مٹھی بھردہشتگردوں کوبھگاناہے تاکہ ہماراملک پاکستان امن کا گہوارہ بن سکے افواج پاکستان اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی انتخاب چمکنی نے حراء ہائی سکول کے طلباء ،سیاسی وسماجی رہنمائوںمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کے۔

متعلقہ عنوان :