سانگھڑ:23مارچ کی مناسبت سے نظریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کی

بڑی تعداد میں علمائے کرام جن میں جمیعت علمائے اسلام ،جماعت اسلامی،جماعت اہلسنت سیاسی و سماجی رہنمائوںنے کی شرکت

جمعرات 23 مارچ 2017 19:19

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) جماعت الدعواة کے زیر اہتمام سانگھڑ کے نجی ہال میں 23مارچ کی مناسبت سے نظریہ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام جن میں جمیعت علمائے اسلام ،جماعت اسلامی،جماعت اہلسنت سیاسی و سماجی رہنمائوںنے 23مارچ 1940کو لاہور کے منٹو پارک میں پاس ہونے والی قرار داد پاکستان ونظریہ قیام پاکستان کے وجود میں آنے اور برصغیر کے مسلمانوں کی کلمائے توحید کے نام پر مکہ کے بعد دوسری اسلامی ریاست کے قیام کے دوران دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین حافظ عبدالرئوف،فیصل ندیم،عنایت اللہ شاہد،حافظ رضا اللہ،طفیل راجپوت،بہادر علی آرائیں ،مفتی ابو طلہ،مفتی زاہد،مفتی عبدالباسط حنفی ، عبدالوحید شیخ او ر دیگر کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ دنیا کے نقشے پر قائم و دائم رہنے کے لئے بنا ہے آج ہم اس نظریہ پاکستان کانفرنس کے ذریعے دشمنان پاکستان انڈیا و امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اسلام دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہیں اور دنیا میں بننے والا اسلامی ملکوں کے اتحاد کی سرپرستی و قیادت پاکستان کررہا ہے جو بات دشمنان پاکستان کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ پاکستان کے اندر مختلف طریقوں سے دہشت گردی کررہے ہیں جبکہ افواج پاکستان گزشتہ 10سالوں سے حالت جنگ میں ہے اور اندرونی و بیرونی محازوں پر افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے افواج پاکستان اس وقت دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اگر کسی دشمن نے کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج کے ساتھ پاکستان کی 18کروڑعوام بھی سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام پچھلے 70سال سے غاصب انڈیا سے آزادی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں لاکھوں مسلمان عورتیں بچے اور بوڑھے آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں انشاء اللہ بہت جلد کشمیر انڈیاکے غاصبانہ قبضے سے آزادی کی نعمت حاصل کرے گا ۔جس طرح ہم آج آزادی کی فضا ء میں سانس لے رہے ہیں اسی طرح کشمیری مجاہدین کی جانب سے گزشتہ 7دھائیوں سے انڈیا سے آزادی کے لئے لاکھوں دی گئی قربانیاں بھی جلد کشمیریوں کو بہت جلد ایک آزاد وخود مختیار ریاست قیام ہوگا ۔#

متعلقہ عنوان :