فیصل آباد:جماعة الدعوة کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر نظریہ پاکستان کارواں کا انعقاد

شہر بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت، زبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ہزاروں شرکاء نے تحفظ نظریہ پاکستان کے لیے بلا دریغ ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کیا شرکاء نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تھام رکھے تھے، کارواں کے آغاز سے ہی فیصل آبادکی شاہراہیں پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ، جیوے جیوے پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہیں

جمعرات 23 مارچ 2017 19:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) جماعة الدعوة کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر نظریہ پاکستان کارواں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر زبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہزاروں شرکاء نے تحفظ نظریہ پاکستان کے لیے بلا دریغ ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کیا۔ شرکاء نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تھام رکھے تھے۔

کارواں کے آغاز سے ہی فیصل آبادکی شاہراہیں پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ، جیوے جیوے پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہیں۔ جماعةالدعوة کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔سیکورٹی کے سیکڑوں رضاکار کارواں کے شرکاء کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کر ضلع کونسل چوک پہنچے، جہاں بڑا جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس سے جماعة الدعوة کے مرکزی قائدین کے علاوہ دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ پاکستان کا پیغام عام کریں گے۔ مارچ کا مہینہ تجدید عہد کا مہینہ ہے، ہم اس تاریخی عہد کی تجدید کرکے اس ملک کو اس کی نظریاتی بنیادوں پر استوار کرکے دم لیں گے۔ پاکستان کے لیے لاکھوں قربانیاں اس لیے نہیں دی گئیں کہ یہاں غیر اسلامی اقدار کو فروغ دیا جائے۔

بیس کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے۔حافظ محمد سعید کو بھارتی خوشنودی کے لئے نظربند کیا گیا ،انہیں رہا کیا جائے۔ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ جو سفر شہر لاہور سی1940میں شروع ہوا اور کلمہ طیبہ کے نام پریہ ملک حاصل کیاگیا تھا‘ اب پھر وہ قافلہ اپنی منزل کی جانب چلے گا۔ کشمیریوں کی مدد کریں گے اور انکی آزادی دلوائیں گے۔بیس کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

نظریہ پاکستان کا پیغام عام کریں گے۔ نظریہ پاکستان کانفرنس سے تحریک آزادی جموں کشمیر اور جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماسیف اللہ خالد،فیاض احمد زونل مسئول جماعةالدعوة فیصل آباد،ابوبصیر احمدرہنماتحریک آزادی جموں کشمیر، عبدالرزاق عابدامیر جماعت اہلحدیث،مولانا ثاقب عزیز صدر پاکستان علماء کونسل فیصل آباد،،سید محمود بخاری جمعیت علماء اسلام ،ثاقب مجید رہنمادفاع پاکستان کونسل،قاری عبدالشکوررہنمانظریہ پاکستان رابطہ کونسل،شیخ سلیم الرحمن میر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنچاب،حافظ عبدالرؤف تحریک حرمت رسول ﷺ،ڈاکٹرظفر اقبال چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فیصل آباد،ڈاکٹر رضوان محمود،قاری اسحاق و دیگر نے خطاب کیا۔

تحریک آزادی جموں کشمیر اور جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماسیف اللہ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ خطہ اس لیے حاصل کیا گیا کہ لاالہ الا اللہ کا راج ہوگا۔اپنا سب کچھ قربان کر کے پاکستان کی حفاظت کریں گے۔ نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔20کروڑ پاکستانی علان کرتے ہیں کہ پاکستان کے استحکام کیلئے کروڑوں قربانیاں پیش کریں گے۔

دنیا گواہ ہے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ہم اللہ کی نصرت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔آنے والے وقت میں اللہ کی مزید نصرت آرہی ہے۔ایک وقت آئے گا سارے مشرق ومغرب میں اسلام پھیل جائے گا۔یورپی یونین کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔کشمیر کی آزادی سے سارا ہند برباد ہوگا۔حکمران اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اسکے نظام تعلیم کلچر سیاست معیشت میں لاالہ الا اللہ کے راج کو نافظ کریں۔

پاکستان اپنے قیام کے لحاظ سے شریعت محمدیہ کا پیروکار ملک ہے، یہاں سیکولرازم اور لبرل ازم کے لیے کوئی گنجائش نہیں نکلتی۔فیاض احمد زونل مسئول جماعةالدعوة فیصل آباد نے کہا کہ23 مارچ 1946 کو مینار پاکستان میں ہم نے سندھی بلوچی پنجابی اور پٹھانوں سب کو ایک کلمے اور ایک جھنڈے کے سائے تلے جمع کر کے پاکستان حاصل کیا۔ساری سازشوں کا مقابلہ لا الہ الا اللہ سے کریں گے۔

پاکستان عالم اسلام کے تحفظ کا ضامن ہے۔پاکستان عالم اتحاد کا سربراہ بنا۔پاکستان کی بقا نظریہ پاکستان ہی میں ہے۔کل پاکستان بنایا تھا آج بچائیں گے بھی۔بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو لبرل و سیکولر بنانے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ ابوبصیر احمدرہنماتحریک آزادی جموں کشمیر نے کہا کہ ہندو کو تقسیم ہند برداشت نہیں تھی مسلمانوں کے لئے اس خطے میں آزاد ملک گوارا نہیں تھا اسی لیئے مسلسل دشمنی میں تل گیا،جنگیں ہم نے لڑ لیں لیکن بھارت نے اندرونی طور پر وار کیا۔

حکمران بھارت سے دوستی کرنے لگے،پاکستان کی تاریخ مسخ کرکے لبرل اور سیکولر بنانے ،بھارت سے تجارت،ثقافتی رشتے کی باتیں عام کی جا رہی ہیں ۔مولانا ثاقب عزیز صدر پاکستان علماء کونسل فیصل آبادنے کہاکہ ہم ملک دشمن قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے پے در پے وار بھی اس ملک کی نظریاتی حیثیت کو مسخ نہیں کرسکتی۔پاکستان عالم اسلام کا مددگار ملک ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا نظریہ اور اس کی سالمیت ملک دشمن قوتیں برداشت نہیں کرسکتیں۔ جو پاکستان کا دشمن ہے وہ کروڑوں اسلامیان پاکستان کا دشمن ہے۔ عبدالرزاق عابدامیر جماعت اہلحدیث ،سید محمود بخاری ،ثاقب مجید،قاری عبدالشکور و دیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ 23مارچ 1940میں ایک لائحہ عمل ترتیب دیا گیا جس میں اللہ نے برکت ڈالی۔جب لاالہ الااللہ کی بنیاد پر مسلمان کھڑے ہوتے ہیں تو پھر مدد آسمانوں سے آتی ہے۔

اسی بنیاد پر اسلامیان ہند متحد ہوئے۔ پھر اس کے بعد جو کچھ ہوا اور مشرقی پاکستان کی صورت میں یہ ملک دو لخت ہوا وہ ایک تکلیف دہ داستان ہے۔اب ہم نے روشن چراغ جلانے ، اسلامیان پاکستان کو راستے دکھانے اورروشن منزلوں کا تعین کرنا ہے۔ حکمرانوں کو اسلام کا نام لیتے ہوئے شرم آتی ہے، لیکن عوام انہیں ان کے ناپاک عزائم میںکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو امریکا کی کالونی بنانے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :