جنگلات کی کٹائی سے عالمی ماحولیات تبدیلی کا خطرہ رونماء ہورہی ہے، ڈپٹی کمشنر شانگلہ

جمعرات 23 مارچ 2017 19:16

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنرشانگلہ عبدالکبیرخان نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی سے عالمی ماحولیات تبدیلی کا خطرہ رونماء ہورہی ہے،جنگلات کے کمی سے انسانی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہی ہے،ہمیں اپنے ماحول میں درختوں کو لگا کرموجودہ عالمی خطرات سے نمٹ سکتے ہیں،صوبائی حکومت جنگلات کے رقبہ بڑھانے کیلئے مختلف پراجیکٹس کے زریعے مفت پوداجات ،نرسریز،ہزاروں ہیکٹر رقبہ جات پر جنگلات لگا رہی ہے ،عوام حکومت کے ساتھ مل کر سرسبز خیبرپختونخوا کے مشن کو کامیاب بنائیں،میڈیا جنگلات کے حوالے سے عوام میںشعور اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں،ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اس حوالے سے تمام د ستیا ب سہولیات کو بروئے کار لاکر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے محکمہ جنگلات شانگلہ الپوری فارسٹ ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرشانگلہ عبدالکبیرخان۔ڈویژنل فارسٹ افسر الپوری شانگلہ امجد علی ۔سب ڈویژنل فارسٹ افسر عالمگیر خان نے دیودار کا پودا لگا کر عالمی دن یوم جنگلات کا افتتاح کیا۔

عالمی دن یوم جنگلات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل فارسٹ افسر الپوری شانگلہ امجد علی نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی سے سیلاب کا خطرہ موجود ہوتا ہے،زمین کا کٹائو ،موسمیاتی تبدیلی،اکسیجن کی کمی رونما ہوتی ہے ما حول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے درختوں کو لگانا انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،درخت سمال ڈیموں کی حثیت رکھتی ہے اور بارش کی پانی کو سٹور کررکھتی ہے اور گرمیوں میں درخت یہ پانی چھوڑ کر چشموں کی شکل میں نکل کر ہمارے کام اتی ہے،کسی بھی ملک کیلئے 25فیصد جنگلات کا ہونا لازمی ہیں۔

امجد علی نے کہا کہ جنگلات پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتی ہے ،شانگلہ میں جہاں بھی جنگلات کی کٹائی کے شکایات ائی اس پر فوری کارروائی ہو گی،کسی کو بھی غیر قانونی طور پر کٹائی درختان اجازت نہیں دیں گے۔ عالمی دن یوم جنگلات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سب ڈویژنل فارسٹ افسر عالمگیر خان نے کہا کہ رواں سال لاکھوں مفت پوداجات تقسیم کئے گئے ہیں،پرائیوٹ نرسریوں سے لاکھوں پودے اگائیں اورمختلف رقبوں میں لگائے گئے ہے،حکومت کے پالیسی سے شانگلہ کے سینکڑوں افراد کو روزگار ملا ہے،نگہبان فورس اپنی اپنی کمپاٹمنٹ میں سرانجام دے رہے ہیں،نگہبان فورس اہلکار قدرتی نوپود کی حفاظت اور دیکھ با کر رہے ہیں۔