لکی سٹی کیلئے 132کے وی گرڈسٹیشن کے قیام کیلئے سیف اللہ برادران کی کوششیں رنگ لے آئیں

واپڈا کے اعلیٰ حکام نے سیون ایس ٹی ڈی جی پروگرام کے تحت پاور سیکٹر کے اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی

جمعرات 23 مارچ 2017 19:16

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء)لکی سٹی کیلئے 132کے وی گرڈسٹیشن کے قیام کیلئے سیف اللہ برادران کی کوششیں رنگ لے آئیں اور واپڈا کے اعلیٰ حکام نے سیون ایس ٹی ڈی جی پروگرام کے تحت پاور سیکٹر کے اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی گئی لکی مروت میں ضلعی حکومت کے قیام کے بعد سے ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل نے لکی شہر کے لئے الگ132کے وی گرڈ سٹیشن کے قیام کے لئے کوششیں شروع کیں اور اس سلسلے میں سیف اللہ برادران بالخصوص ہمایون سیف اللہ خان سے متعدد ملاقاتیں کرکے ان پر زور دیا کہ وہ حکومت سے اس منصوبے کی منظوری کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ضلع ناظم کی درخواست اور اہلیان لکی سٹی کے مطالبے پر ہمایون سیف اللہ خان نے چیف ایگزیکٹو پیسکو اور واپڈا حکام سے ملااقاتیں کیں جو بار آور ثابت ہوئیں اور لکی سٹی کے لئی132کے وی گرڈ سٹیشن کی منظوری دے دی گئی ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل نے گرد سٹیشن کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیف اللہ برادران نے لکی سٹی کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا انہوں نے سیف اللہ برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرڈ سٹیشن کے قیام سے شہری علاقے میں بجلی کے مسائل ختم ہوں گے اور عوامی خوشحالی کا عمل تیز ہوگا۔