لکی مروت : یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد

ملک کی حفاظت سلامتی اور بقا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے طلبہ قوم کا مستقبل اور بھرپور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، ضلع ناظم

جمعرات 23 مارچ 2017 19:16

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) صدر ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن و ڈپٹی کمشنر محمد بختیار خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ماڈل سکول مستی خیل میںضلعی انتظامیہ اور بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے یوم پاکستان کی شاندار تقریب منعقد ہوئی پاک آرمی کے کیپٹن شیر مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت سابق ناظم ملک عبدالرئوف نے کی تقریب میں تحصیل ناظم لکی حاجی ہدایت اللہ خان، ڈسٹرکٹ کونسلر جمیل احمد خان،ڈی ایس پی افسر خان، ڈسٹرکٹ بار لکی کے سینئر رکن ایڈووکیٹ حاجی میرزا علی خان ، سکول کے ایم ڈی و سابق ضلع ناظم ایڈووکیٹ قدرت اللہ خان، پرنسپل احسان اللہ خان، عمائدین علاقہ اساتذہ ،والدین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی طلبہ نے ملی نغمے، تقریریں اور دیگر ٹیبلوز پیش کئے جبکہ نعیم اینڈ پیلے گروپ کے مزاحیہ خاکوں نے محفل ہی لوٹ لی مہمان خصوصی کیپٹن شیر خان اور تحصیل ناظم حاجی ہدایت اللہ خان نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرنے والے طلبہ سمیت سکول کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی حفاظت سلامتی اور بقا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے طلبہ قوم کا مستقبل اور بھرپور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں علم کی طاقت سے وہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور باوقار ممالک کی صف میں لا کھڑا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :