فیملی پارک میں 23 مارچ کے حوالے سے پرچم کشائی و سلامی

محکمہ جنگلات، سول ڈیفینس، زراعت کی جانب سے پھولوں کے سٹالز بھی لگاے گئے

جمعرات 23 مارچ 2017 19:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) فیملی پارک میں 23 مارچ کے حوالے سے پرچم کشائی اور سلامی کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات، سول ڈیفینس، زراعت کی جانب سے پھولوں کے سٹالز لگاے گئے جبکہ امحکمہ 1122کی جانب سے تعارفی نما ئش کا انقعاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان، ڈی پی او عبدلغفار قیصرانی، چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، اے ڈی سی آر احمر نائیک، اے ڈی سی جی کاشف محمد علی،، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان کے ساتھ ساتھ جہلم کے سکول و کالجز کے طلبا و طالبات، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان اور ڈی پی او عبدلغفار قیصرانی نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اس اہم دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ ہمیں پورے عزم کے ساتھ اس ملک کی سلامتی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلعی اور صوبائی سطح پر متحد ہو کر اقبال اور قائد کے پیغام کام کام اور کام کو اپنانا ہوگا، ہمیں بحیثیت قوم اپنی جگہ قربانی دے کر اس ملک کا نام روشن کرنا ہو گا تا کہ اپنے قائدین کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکیں۔

ڈی پی او نے پولیس کے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ملک کی امن و سلامتی کے لئے سچے دل سے اس ملک کی فاظت کرنی ہوگی۔ تقریب کے ا ختتام پر ڈپٹی کمشنر نے شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے ڈی ایف اوملک ساجد قدوس کے زیر اہتمام فیملی پارک میں پودا لگایا اور طلبہ نے پھولوں کی نمائش میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔