فیصل آباد : مردم شماری کے دوران شناخت نہ کروانے والے تین افراد گرفتار

جمعرات 23 مارچ 2017 19:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) مردم شماری کے سلسلہ میں گھر گھر جا کر خانہ شماری کرنیوالی ٹیم کو اپنا قومی شناختی کارڈ فراہم نہ کرنے اور شناخت نہ کروانے پر تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاوہ محلہ رسول نگر گلی نمبر 5میں جب مردم شماری کی ٹیم پہنچی تو ایک گھر میں موجود کرایہ دار اپنے شناختی کارڈ فراہم نہ کرسکے تومردم شماری کرنے والی ٹیم نے پولیس کو بلا کر اہلخانہ کے تین افراد کو پولیس کے حوالے کردیا کہا جاتا ہے کہ یہ افراد عرصہ دار سے یہاں کرایہ کے مکان میں رہ رہے تھے اور ان کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے مردم شماری کی ٹیم نے پولیس کے حوالے کیا ہے ۔

پولیس نے تینوں افراد کو حوالات میں بند کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :