اپریشن ردالفساد پاک فوج کاہی نہیں پاکستان کا ہر شہری اس اپریشن کا حصہ اور سپاہی ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

اس ملک کو دُنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ، امن اور دنیا کا سب سے اہم ملک بنائینگے ، تقریب سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 19:05

اپریشن ردالفساد پاک فوج کاہی نہیں پاکستان کا ہر شہری اس اپریشن کا حصہ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) اپریشن ردالفساد پاک فوج کاہی نہیں بلکہ پاکستان کا ہر شہری اس اپریشن کا حصہ اور سپاہی ہے ہم انشاء اللہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں انکے ساتھ ہیں اور اس عزم کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس اپریشن میں کامیاب کر ے گا۔اور اس ملک کو دُنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ، امن اور دنیا کا سب سے اہم ملک بنائے گاجو ایک ایسی اسلامی اور اصلاحی ریاست کا نمونہ ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغہء امتیاز) نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ نظامت امور طلبہ کے زیر اہتمام نیو کیمپس میں منعقدہ یومِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو کہ طویل عرصہ سے دہشت گردی کی جنگ لڑرہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مخالف فورسز نہیں چاہتیں کہ یہاں امن ہو۔

انشاء اللہ ہم یہ جنگ جیتیں گے اور پاکستان سب سے زیادہ امن والا ملک ہو گا وہ دن جلد آئے گا جب دہشت گردی کا ناسور ختم ہو جائے گا۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعتِ شریف سے ہوا۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی( تمغہء امتیاز) نے ہلالی پرچم کشائی کی اور یونیورسٹی کے طلبہ نے قومی ترانہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر سکیورٹی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔اس تقریب میں ڈینز،ڈائریکٹرز، پرنسپلز، چیئرپرسن، کوارڈینیٹرز،انچارجز آف ٹیچننگ اور نان ٹیچننگ سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :