پیرمحل : سپرٹینڈنٹ کی من مرضیاں

من پسند عملہ کوتعینات کرکے بورڈ کے تعینات عملہ کو محدود کرکے امتحانی سنٹر میں نقل کی کھلے عام چھٹی قیام طعام کے بدلے اساتذہ کو نوازنے کا سلسلہ جاری ایجوکیشن بورڈ کی مجاز اتھارٹی بے بس

جمعرات 23 مارچ 2017 19:05

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) سپرنڈنٹ کی من مرضیاں ،،من پسند عملہ کوتعینات کرکے بورڈ کے تعینات عملہ کو محدود کرکے امتحانی سنٹر میں نقل کی کھلے عام چھٹی ، قیام طعام کے بدلے اساتذہ کو نوازنے کا سلسلہ جاری ایجوکیشن بورڈ کی مجاز اتھارٹی بے بس ، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول چک689/31گ ب میں قائم سنٹرنمبر470میں تعینات سپرنڈنٹ جاوید اسلام نے بورڈ کی طرف سے تعینات کیے گئے امتحانی عملہ کو محدود کرکے اپنے من پسند عملہ جس میں زیادہ تر اپنے عزیز اقرباء شامل کرکے امتحانی مرکز میں نقل کی کھلے عام چھٹی دے رکھی ہیں جبکہ بورڈ کی طر ف سے تعینات عملہ کو یہ کہہ کر ڈیوٹی میں لینے سے انکار کردیا کہ میرااختیار ہے کہ میں کسی کو ڈیوٹی دوں یا نہ دوں سپرنڈنٹ جاوید اسلام نے نقل لگوانے کے عوض قیام طعام کی مقامی طورپر سہولت حاصل کررکھی ہیں بورڈ قوانین کے مطابق بورڈ کی طرف سے تعینات کردہ امتحانی عملہ کی پہلے ڈیوٹی لگائی جاتی ہے جبکہ اضافی عملہ کی اگر ضرورت ہوتو پھر ثانوی حیثیت میں ڈیوٹی لگائی جاتی ہے جاوید اسلام نے بورڈ قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بورڈ کے تعینات کردہ امتحانی عملہ کو اپنی کرپشن کی نذرکرتے ہوئے اپنے عزیز اقرباء کی ڈیوٹی لگاکر امتحانی عملہ کے ذریعے دوسرے طلبہ کو ہراساں کرکے قانون انصاف کی دھجیاں اڑادی گئی والدین نے چیئرمین بورڈ سے فی الفور سپرنڈنٹ کو تبدیل کرنے کامطالبہ کیا ہے جائے جبکہ موقف پر سپرنڈنٹ نے کہا کہ میرا صوابدیدی اختیارہے میں کسی نگران کو رکھوں یا فارغ کردوں