ضلع بٹگرام میں مصنوعی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا

ناجائز منافع خوروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دی، محکمہ خوراک کی کارکردگی صرف کاغذی خانہ پری اور فوٹو سیشن تک محدود

جمعرات 23 مارچ 2017 19:05

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) ضلع بٹگرام میں مصنوعی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ،ناجائز منافع خوروں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑا دی محکمہ خوراک کی کارکردگی صرف کاغذی خانہ پری اور فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گئی عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا تفصیل کیمطابق ضلع بٹگرام کے مرکزی بازار اور گردنواح میں مصنوعی مہنگائی نے مقامی لوگوں کی کمر توڑکر رکھ دی ہے ناجائز منافع خور وں نے مصنوعی پیدا کرکے سرکاری نرخ نامے کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھ کر من مانیاںشروع کی ہیں جس سے پوچھنے والا کوئی بھی نہیںجبکہ محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی کارکردگی صرف کاغذی خانہ پری اور فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گئی ہے نانبائیوں ،دودھ،گوشت،مرغی،کباب اور دیگر روز مرہ کیلئے استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے خودساختہ مہنگائی سے مقامی لوگوں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہیں بٹگرام کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی سطح پر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول میں لائیں اور محکمہ خوراک کے غافل اہلکاروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مقامی لوگ سکھ کا سانس لے سکے

متعلقہ عنوان :