ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی یوم پاکستان جوش و مل جزبے کیساتھ منایا گیا

استحکام پاکستان تحریک کے کارکنوں نے ریلی نکالی،شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر یوم پاکستان 23مارچ اور پاک فوج کے حق میں مختلف نعرے درج تھے

جمعرات 23 مارچ 2017 19:05

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی یوم پاکستان جوش و مل جزبے کیساتھ منایا گیا ،استحکام پاکستان تحریک کے کارکنوں نے ریلی نکالی ،یوم پاکستان منانے کے سلسلے میں نکالی جانی والی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر یوم پاکستان 23مارچ اور پاک فوج کے حق میں مختلف نعرے درج تھے بٹگرام کے مرکزی بازار پاکستان زندہ اور پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ،پاکستان کی سلامی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی تفصیلات کیمطابق جمعرات کے روز یہاں ضلع بٹگرام میں بھی بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح یوم پاکستان انتہائی جوش وملی جزبے کیساتھ منایا گیا استحکام پاکستان تحریک کے ضلعی کارکنوں نے یوم پاکستان منانے کے سلسلے میں مدینہ چوک سے کچہری چوک تک ریلی نکالی اس ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر 23مارچ یوم پاکستان اور پاک فوج کے حق میں مختلف نعرے درج تھے یوم پاکستان منانے کے سلسلے میں نکالی جانی والی ریلی نے کچہری چوک کے مقام ایک بڑے عوامی اجتماع کا شکل اختیار کیا اس موقع پر ممبر ضلع کونسل محمد علی ،مفتی عبدالسلام ایڈووکیٹ، استحکام پاکستان تحریک کے ضلعی کوارڈینٹر اسماعیل شاہد،سماجی رہنما نادرخان،ساجد خان آجمیرہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان کو عظیم دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح ،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور انکے رفقا کی عظیم قربانیوں کے بدولت آج ہم پاکستان میں آزاد فضاء میں زندگی بسر کررہے ہیں انکا کہناتھا کہ پاکستان کو آزادی ملنے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر اس پاک سرزمین کی سرحدیں محفوظ کردی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

متعلقہ عنوان :