یوم پاکستان پر امیر جماعت اسلامی کی قوم کو مبارکباد

آزاد ی نعمت ہے اس کی قدر اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ،سراج الحق

جمعرات 23 مارچ 2017 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ حکومت کا ہر فرد نظریہ اور جغرافیہ کی حفاظت کرے، جمعرات کے روز یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام مین انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے اب اس نعمت کی قدر اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کے نظریہ اور جغرافیہ کی حفاظت کا تحفظ کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے، جسے بطور امن کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائی جانی چاہئی، تاکہ قیام مقاصد کے مقاصد صحیح معنوں میں حاصل ہو، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اورسیز پاکستانی بھی شہری حقوق کے مستحق ہیں اور ان کو بھی ووٹ کا حق ملنا چاہئے تاکہ وہ قوم کی مخلص اور دیانتدار قیادت جس میں اپنا کردار ادا کر سکے، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اووسیز پاکستانی سالانہ 10ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں لہذا آئندہ عام انتخابات سے قبل ان کیلئے ووٹ کے استعمال کا انتظار کیا جائے۔

وقار)