کرکٹ تنازع:فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق،اے ایس آئی سمیت 5 افراد زخمی ،جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک

جمعرات 23 مارچ 2017 19:04

کرکٹ تنازع:فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق،اے ایس آئی سمیت 5 افراد زخمی ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر ایک شخص کی فائرنگ سے خاتون اور اے ایس آئی سمیت5افراد زخمی جبکہ کانسٹیبل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ تھانہ اگوکی کے علاقہ روہیل گڑھا میں بچوں کے کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر سعید نامی شخص نے فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں فاروق ، اسکا بیٹا عارفین، صفیہ اور وارث ذخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا، اسی اثنا پولیس پارٹی بھی وہاں پہنچ گئی جسکے دیکھ کر ملزم ارشد نے دوبارہ فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں کانسٹیبل آصف موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ اے ایس آئی ادریس زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے سعید بھی مار ا گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے علاقہ میں خوف ہراس پیدا ہو گیا۔ تھانہ اگوکی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ مقتول کانسٹیبل کے والد یونس بھی پولیس میں ہیڈکانسٹیبل ہیں اور چوکی لاری اڈہ میں تعینات ہے۔ جمعرات کی صبح11بجے مقتول کانسٹیبل آصف کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں آر پی او گوجرانوالہ محمد طاہر، ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر عابد خان کے علاقہ اراکین اسمبلی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں کانسٹیبل کو اسکے آبائی قبرستان میں سرکاری اعزازت کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔