جسٹس شوکت عزیز نے عشق رسول کا حق ادا کیا۔ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم منظور نہیں۔شمشیر علی شاہد

سوشل میڈیا پر اگر توہین امیز مواد شیر کا سلسلہ بند نہیں ہوتا تو سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جاے۔جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختون خوا

جمعرات 23 مارچ 2017 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختون خواہ کے منتظم شمشیر علی شاہد ،جنرل سیکرٹری مولانا بحراللہ نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺکے شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔ جسٹس شوکت عزیز نے سوشل میڈیا پر گستاخان رسول کے خلاف گھیرا تنگ کر کے عشق رسول ﷺ کا حق ادا کیا۔ناموس دجفھرسالت کے قانون میں ترمیم منظور نہیں گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا کرنا ہے۔

جمعیت طلبہ عربیہ کے صوبائی قائدین کا مزید کہنا تھا۔کہ سیکولر اور لبرلز کو ہر گز یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ قانون ناموس رسالت میں ترمیم کرے۔جمعیت طلبہ عربیہ کے ہزاروں کارکن عشق رسول سے لبریز او ر محمد مصطفیﷺ کے شان پر مر مٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز کا فیصلہ غیرت مند اقدام ہے۔مدارس کے لاکھوں طلبہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گستاخان رسول ﷺ کے خلاف بھر پور کاراوئی ہونی چایئے۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد جلد از جلد ہٹا کر ائیندہ اس کا سد باب کیا جائے۔اگر حکومت گستاخان رسول کو نہیں روک سکتے تو پھر پاکستان کے اندر سوشل میڈیا کو مکمل طور پر بند کیا جائے ۔ہمارے لئے رسول اللہ ﷺ سب کچھ ہے اگر سوشل میڈیا پر ہمارے سامنے مزید گستاخی ہوئی تو برداشت نہیں کرینگے۔ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کے شان میں گستاخی کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کرکے قوم کے سامنے شدید سزا دے۔تا کہ ائیندی کے لئے کوئی بھی مقدس ہستیوں ے شان میں گستاخیوں کا سوچے بھی نہ۔