واپڈا کے 2ہزار 690ملازمین کی اپ گریڈیشن کر دی گئی

جمعرات 23 مارچ 2017 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) واپڈا کے 2ہزار 690ملازمین کی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے 910جونیئر کلرکوں ، 321 سینئر کلرکوں ، 949اسسٹنٹ ، 776اسسٹنٹ لائن مین ، اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹینڈنٹ ، اسسٹنٹ سٹیشن اٹینڈنٹ ، ستائیس سب سٹیشن اٹینڈنٹ اور لائن میں گریڈ ٹو میں جبکہ سترہ لائن مین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کی منظوری چیئر مین واپڈا لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی سربراہی میں واپڈا تھارٹی نے کی ۔ اپ گریڈ ہونے والے ملازمین کی تعداد واپڈا ملازمین کے مجموعی تعداد کا سترہ فیصد ہے ۔ واپڈا میں اس وقت 17ہزار 252ملازمین اور آفیسر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :