آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے یوم پاکستان مشترکہ پریڈ میں چین، سعودی عرب، ترکی کے دستوں کی شمولیت پر شکریہ ،سائوتھ افریقہ کے سی ڈی ایف کی شمولیت پر بھی شکریہ ادا کیا

ہم نے اپنے پیارے وطن کو فسادیوں اور دشمنوں سے پاک رکھنا ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 23 مارچ 2017 19:04

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے یوم پاکستان مشترکہ پریڈ میں ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 77 ویں یوم پاکستان پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں چین، سعودی عرب، ترکی کے دستوں اور سائوتھ افریقہ کے سی ڈی ایف کی شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور دنیا کے اہم ممالک کا رکن بھی ہے۔ آرمی چیف نے پرامن پریڈ کے انتظامات اور شرکاء کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہی ملک کے ہیروز ہیں۔ آپ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پیارے وطن کو فسادیوں اور دشمنوں سے پاک رکھنا ہے۔