اے این پی کا پنجاب میں پشتون طلباء کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار

جامعہ پنجاب سے ایک طلباء تنظیم کی اجارہ داری پر غنڈہ گردی کو ختم کیا جائے،رہنما اے این پی احسان وائیں

جمعرات 23 مارچ 2017 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما احسان وائیں نے جامعہ پنجاب میں پشتون طلباء کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون قوم پرامن لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور نہ کیا جائے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان وائیں نے کہا کہ پناب بھر کی یونیورسٹیوں میں طلباء کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

لیکن جامعہ پنجاب کے واقعہ سے لگتا ہے کہ حکومت کمزورہوچکی ہے۔ حکومت نے جامعہ پنجاب میں پشتون طلباء پر تشدد کرنے والو ںکو ابھی گرفتار نہیں کیا۔احسان وائیں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ پنجاب سے ایک طلباء تنظیم کی اجارہ داری پر غنڈہ گردی کو ختم کیا جائے اور اگر حکومت طلباء کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو طلباء اپنا تحفظ خود کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :