پاکستان ہمارے لیئے خدا کی نعمت ہے اس نعمت کی پاسپانی ہر بچے کا فرض ہے ،کمانڈنٹ ایف سی

جمعرات 23 مارچ 2017 18:56

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) پنجگور میں 23مارچ کے حوالے سے ایک تقریب کونسل ہال میں منعقد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ ایف سی نعمان صدیقی،ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالجبار،ڈی پی او ایاز بلوچ،ڈی او ای عبدالودود بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ہمارے لیئے خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے اس نعمت کی پاسپانی ہر بچے کا فرض ہے پاکستان کی آزادی میں ہمارے عظیم ہستیوں نے بے شمار قربانیاںدے کر یہ ریاست ہمیں نصیب ہوا ہے،23مارچ 1947کو قرداد پاکستان پیش کیا جسے کبھی بھلایا نہیں جاتا ہے یہ دن ہمارے لئے باعث خوشی ہے کہ ہمیں نصیب ہوا ،اس تقریب میںمختلف اسکولوں کے سٹوڈنٹس نے ملی نغمہ ،تقاریر و دیگر پیش کیا ،جنہیں کمانڈنٹ ایف سی ،ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او،ڈی او ای نے کابہترین ملی نغمہ و تقاریر پیش کرنے والوں کو انعامات تقسیم کئے اور ڈپٹی کمشنر نے کامیاب اسٹوڈٹنس کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کردیا تقریب کے بعد ایک ریلی نکالی گئی جو کونسل ہال سے نکال کر فٹبال اسٹیڈم تک گئی اور ایک فٹبال میچ کیا گیااور بعد میں اختتام پزیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :