کوئٹہ، کسٹم اورفرنٹیئرکور کے عملے کی یارو چیک پوسٹ پرکاروائی ،غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

2کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

جمعرات 23 مارچ 2017 18:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) کوئٹہ کسٹم اورفرنٹیئرکور کے عملے نے یارو چیک پوسٹ پر غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان جس میں ٹائر ،الیکٹرونک کا سامان ،ویلڈنگ راڈ ،اسپیئر پارٹس ،سگریٹ ، 4نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کلکٹر کسٹم کوئٹہ ڈاکٹر سعید خان جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی نامعلوم سملگر غیر ملکی سامان اندرون ملک سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروونٹیو جنید محمود کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں سپریٹنڈنٹ سردارعیسیٰ خان موسیٰ خیل ، انسپکٹر جمیل کاکڑ، انسپکٹر اعجاز جھلہ ،انسپکٹر چوہدری عنصر اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکاروں کے ہمراہ کوئٹہ چمن شاہراہ پرواقع یاروچیک پوسٹ مقام پر چمن سے کوئٹہ آنیوالے دو ٹرکوں کو روک کر چیک کیا تو ان میں لوڈ غیر ملکی ٹائروں کو قبضے میں لے لیا اسکے علاوہ کارروائی کے دوان مختلف گاڑیوں سے ویلڈنگ راڈ، سپیئرپارٹس ، سگریٹ ،کپڑا اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا اس کے علاوہ کارروائی کرتے ہوئے چار نان پیڈ کسٹم گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی کسٹم ذرائع کے مطابق گاڑیوں اور سامان سمیت قبضے میں لئے جانے والے ساما ن کی مالیت تقریبا2کروڑ چالیس لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروونٹیو جنید محمود نے "آن لائن"سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم کا عملہ فرنٹیئرکور بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ملکر اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں کسٹم کی جانب سے صوبہ بھر میں چیک پوسٹوں کے قیام کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ سکواڈ کے عملے کے ذریعے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں تاکہ ہم اپنے صوبے اور لوگوں کو سمگلنگ جیسے ناسور سے نجات دلائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :