23مارچ یوم پاکستان کا دن ہمارے لئے بڑی خوشی اور اہمیت کا حامل ہے ، محمدخان اچکزئی

مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک دشمن عناصر کی کمر توڑ دی گئی، گورنر بلوچستان کا یوم پاکستان تقریب سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 18:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان کا دن ہمارے لئے بڑی خوشی اور اہمیت کا حامل ہے ہم سب نے ملک کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں سی پیک کی وجہ سے دنیا بھر میں بلوچستان بڑی اہمیت کا حامل صوبہ ہے بلوچستان روشن پاکستان کی تعمیر میں کلیدی کردارادا کررہا ہے اور مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک دشمن عناصر کی کمر توڑ دی گئی ہے جذبہ حب الوطنی کے تحت شرپسند عناصر ہتھیارڈال کرقومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر عسکری پارک میں منعقدہ عسکری میلہ میں پرچم کشائی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیدخان درانی ،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، میجر جنرل نوید انجم ،انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ،صوبائی وزراء ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، مجیب الرحمان محمدحسنی ،سردار رضا محمد بڑیچ ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ، ڈپٹی میئر محمدیونس لہڑی سمیت اراکین اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے ملی نغموں کی دھنوں پر ٹیلبو پیش کئے اور پاک سول ایوی ایشن کے طیاروں نے پلائی فاسٹ کا مظاہرہ کیا اور الیکٹرک براس بینڈ کے چاک وچوبنددستے نے مارچ پاسٹ کیا اور بلوچستان پارکوں کے جانوں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس کے علاوہ آرٹلری گن کے د و گولے فائرکئے گئے تقریب سے خطاب کے دوران گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان کا دن بڑی اہمیت کا حامل دن ہے ہم سب نے ملک کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے کیونکہ ہمارے حوصلے بلند ہے آج کی تقریب میں جس طرح نوجوانوں نے خوشی اور جوش ولولے کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی سی پیک کا منصوبہ دنیا بھر میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سی پیک فقیدالمثال منصوبہ ہے ہم نے اس وطن اور قوم کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہے اور آج کے دن تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کیونکہ پوری قوم نے دہشتگردی کی اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر دشمن کی کمر توڑ دی ہے کیونکہ ہم زندہ قوم ہے اور اپنے ملک او رقوم کی حفاظت کرنا جانتے ہیں کچھ لوگوں نے جذبہ حب الوطنی کے تحت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں جو ہمارے مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان روشن پاکستان کی تعمیر کیلئے اپنا کلیدی کردارادا کررہا ہے تقریب کے موقع پر 23مارچ یوم پاکستان کی مناسب سے پاک فوج کی جانب سے لگائی جانیوالے سازوسامان کی نمائش اور عسکری میلے میں لگائے گئے سٹالوں کا گورنر بلوچستان اور صوبائی وزراء اراکین اسمبلی ،اسکولوں کے طلباء وطالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے معائنہ کیا اور ان سٹالوں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔