کوئٹہ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا

سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی

جمعرات 23 مارچ 2017 18:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم پاکستان شایان شان طریقے جوش خروش وجذبے کے ساتھ منایا گیا دن کاآغاز21توپوں سے سلامی سے کیاگیا شہر کی چھوٹی وبڑی مساجد ومدارس میں مملکت خداداد کی ترقی استحکام وسلامی کیلئے خصوصی دعائے کی گئی سکولوں وکالجز ویونیورسٹیوں میں تقاریب منعقد کی گئی جبکہ مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب ریلیاں بھی نکالی گئی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرکزی تقریب عسکری پارک میں عسکری میلہ کے نام سے منعقدہ کی گئی جہاں پر گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر پرچم کشائی کی اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیدخان درانی ،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، میجر جنرل نوید انجم ،انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ،صوبائی وزراء ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، مجیب الرحمان محمدحسنی ،سردار رضا محمد بڑیچ ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ، ڈپٹی میئر محمدیونس لہڑی سمیت اراکین اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر عسکری پارک میں لگائے گئے اسٹالوں اور سازوسامان کی نمائش کا بندوبست بھی کیاگیا تھا جس میں لوگوں نے گہری دلچسپی کااظہار کیا تقریب میں پاک سول ایوی ایشن کے طیاروں کی جانب فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیاگیا جبکہ پارکوں کے جوانوں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیااور مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے ملی نغموں کی دھنوں پر ٹیبلو پیش کئے اور آرٹلری گن کے گولے بھی فائرکئے گئے ۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور صوبہ بھر میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب منعقد ہوئیں جس میں انتظامی آفیسران نے شرکت کرکے پرچم کشائی کی اورمنعقدہ پروگراموںمیں پیش کئے جانے والے آٹیمز کو سراہا۔