کوئٹہ،سلمان خیل قومی جرگہ کے زیراہتمام 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی

ملکی استحکام کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ،ریلی کے شرکاء کا عزم

جمعرات 23 مارچ 2017 18:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) سلمان خیل قومی جرگہ کے زیراہتمام 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر محمدنعیم خلجی سردار زین العابدین خلجی ، قاری عبیداللہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی مظاہرین نے بینرز ، پلے کارڈاورپاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ ملک ہمارے اکابرین نے بڑی قربانیاں دی کر حاصل کر کی ہے کیونکہ اس دن ہمارے بزرگوں نے انڈیا سے الگ وطن حاصل کرنے کیلئے قرارداد مقاصد پیش کی تھی جس کے بعد ہم نے مملکت خداداد پاکستان حاصل کیاتھا کیونکہ ہمارے بزرگوں نے اس وطن کے حصول کیلئے اپنے خون کا نذرانہ دیا ہے جس کو ہم کسی طورپررائیگانہیں جانے دینگے ملک کا دفاع اور اسکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے بلکہ اسکے استحکام کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے انڈیا کی ایماء پر ہمارے وطن اور صوبے میں کچھ عناصر حالات خراب کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں جیسے ہم سب ملکر ناکام بنادینگے کیونکہ یہ وطن ہے تو ہم ہیں زندہ قومیں اپنے وطن کی سلامتی اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دیتی اور دشمنوں کا دٹ کر مقابلہ کرتی ہے اور دشمنوں کے عزائم کو ہرصورت میں ناکام بنادینگے ریلی اور مظاہرے کے شرکاء نے پاکستان پاک فوج کے حق میں اور دہشتگردی کے مخالف شدید نعرہ بازی کی اور پرامن طورپر منتشر ہوگئے ۔