شیخوپورہ، یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوئی

پنجاب ہائی وے پولیس ، موٹروے پولیس ، پنجاب پولیس کے دستوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ

جمعرات 23 مارچ 2017 18:56

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) شیخوپورہ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوئی ،تقریب میں ارکان قومی اسمبلی رانا افضال حسین ، میاں جاوید لطیف ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا محمد ارشد ، ممبران پنجاب اسمبلی عارف خان سندھیلہ ، فیضان خالد ورک ، خرم اعجاز چٹھہ ڈپٹی کمشنر ارقم طارق ، ڈی پی او سرفراز خان ورک سمیت ضلعی انتظامیہ ، طلباء طالبات سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ، یوم پاکستان کی تقریب میں پنجاب ہائی وے پولیس ، موٹروے پولیس ، پنجاب پولیس کے دستوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور سلامی دی ، پنجاب پولیس کے بینڈ نے اپنی پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ مختلف سکولز کے طلباء طالبات نے ملی نغمے گائے ،جبکہ مختلف سکولز کے طلباء طالبات نے پاکستان کے تمام صوبوں ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان علاقائی لباس زیب تن کرکے پاکستانی ثقافت کے شاندار رنگ بکھیرے ، اس موقع انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔